ارجنٹائن کی 99سالہ خاتون پرائمری سکول میں زیرتعلیم
مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے عمر اور وقت کی کوئی قید نہیں،ارجنٹائن کی معمر خاتون نے اس جملے کو حقیقی زندگی میں ثابت کر دکھایا۔
بیونس آئرس (نیٹ نیوز)مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے عمر اور وقت کی کوئی قید نہیں،ارجنٹائن کی معمر خاتون نے اس جملے کو حقیقی زندگی میں ثابت کر دکھایا۔ 99سالہ یوسبیالیونرکورڈل ناصرف ارجنٹائن کی بلکہ دنیا کی معمر ترین طالبہ ہیں جو ایک پرائمری سکول میں زیر تعلیم ہیں۔لیونر بچپن میں غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پائیں تھیں جبکہ جوانی میں پیٹ بھرنے کیلئے روزی روٹی کی تلاش میں اس خواہش کو پورا نہیں کرسکیں اورپھر98برس کی عمر میں سکول میں داخلہ لیا اور اب وہ دل لگا کر علم حاصل کررہی ہیں۔