Results 1 to 2 of 2

Thread: کہیں سے کوئی حرف معتبر شاید نہ آئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کہیں سے کوئی حرف معتبر شاید نہ آئے


    کہیں سے کوئی حرف معتبر شاید نہ آئے
    مسافر لوٹ کر اب اپنے گھر شاید نہ آئے

    قفس میں آب و دانے کی فراوانی بہت ہے
    اسیروں کو خیال ِ بال و پر شاید نہ آئے

    کسے معلوم اہل ہجر پر ایسے بھی دن آئیں
    قیامت سر سے گزرے اور خبر شاید نہ آئے

    جہاں راتوں کو پڑ رہتے ہیں آنکھیں موند کر لوگ
    وہاں مہتاب میں چہرہ نظر شاید نہ آئے

    کبھی ایسا بھی دن نکلے کہ جب سورج کے ہمراہ
    کوئی صاحب نظر آئے مگر شاید نہ آئے

    سبھی کو سہل نگاری ہنر لگنے لگی ہے
    سروں پر اب غبار ِ راہگزر شاید نہ آئے
    ٭٭٭



    2gvsho3 - کہیں سے کوئی حرف معتبر شاید نہ آئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کہیں سے کوئی حرف معتبر شاید نہ آئے

    2gvsho3 - کہیں سے کوئی حرف معتبر شاید نہ آئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •