Results 1 to 2 of 2

Thread: جب بیاں کرو گے تم، ہم بیاں میں نکلیں گے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 جب بیاں کرو گے تم، ہم بیاں میں نکلیں گے

    جب بیاں کرو گے تم، ہم بیاں میں نکلیں گے
    ہم ہی داستاں بن کر، داستاں میں نکلیں گے

    عشق ہو، محبت ہو ، پیار ہو کہ چاہت ہو
    ہم تو ہر سمندر کے درمیاں میں نکلیں گے

    رات کا اندھیرا ہی رات میں نہیں ہوتا
    چاند اور ستارے بھی آسماں میں نکلیں گے

    بولیاں زمانے کی مختلف تو ہوتی ہیں
    لفظ پیار کے لیکن ہر زباں میں نکلیں گے

    خاک کا سمندر بھی اک عجب سمندر ہے
    اس جہاں میں ڈوبیں گے، اس جہاں میں نکلیں گے

    صرف سبز پتے ہی پیڑ پر نہیں ہوتے
    کچھ نہ کچھ پرندے بھی آشیاں میں نکلیں گے

    قصۂ سخن کوئی جب عدیم آئے گا
    ہم بھی واقعہ بن کر داستاں میں نکلیں گے


    2gvsho3 - جب بیاں کرو گے تم، ہم بیاں میں نکلیں گے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جب بیاں کرو گے تم، ہم بیاں میں نکلیں گے

    2gvsho3 - جب بیاں کرو گے تم، ہم بیاں میں نکلیں گے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •