Results 1 to 2 of 2

Thread: کیسی بھلا یہ برہمی کیسا یہ پیچ و تاب ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کیسی بھلا یہ برہمی کیسا یہ پیچ و تاب ہے


    کیسی بھلا یہ برہمی کیسا یہ پیچ و تاب ہے
    جیسا ترا سوال ہے ویسا مرا جواب ہے

    تو ہے فلک تو میں زمیں یہ تو نہیں کہ میں نہیں
    ذرۂ خاک میں بھی ہوں تو اگر آفتاب ہے

    گھر سے چلی ہے خوبرو ایک ہجوم چار سو
    رنگ ہے یا سزا کوئی حسن ہے یا عذاب ہے

    ملتے رہیں تو زندگی گنتی کی چار ساعتیں
    بچھڑیں تو ایک ایک پل عرصہ بےحساب ہے

    پھول وہی چمن وہی سارا ہی بانکپن وہی
    ایک ہی شاخ ہر کوئی کانٹا کوئی گلاب ہے

    ایک سا ہے مقابلہ دونوں میں کوئی کم نہیں
    جیسی حسین آنکھ ہے ویسا حسین خواب ہے

    دنیا میں کون کون ہے یہ تو ذرا بتایئے
    سارے جہاں کے لب پہ ہے دنیا بڑی خراب ہے

    شاخ گلاب پر عدیم لگتے ہیں دل کھلے ہوئے
    صحن بدن میں دل عدیم لگتا ہے اک گلاب ہے

    اشکوں کی اک طرف عدیم ڈوبی ہوئی ہے چشم تر
    اشکوں کی دوسری طرف ہر کوئی زیر آب ہے




    2gvsho3 - کیسی بھلا یہ برہمی کیسا یہ پیچ و تاب ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کیسی بھلا یہ برہمی کیسا یہ پیچ و تاب ہے

    2gvsho3 - کیسی بھلا یہ برہمی کیسا یہ پیچ و تاب ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •