Results 1 to 2 of 2

Thread: آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو


    آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو
    وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو
    یہ کیا کہ روز ایک سا غم ایک سی امید
    اس رنجِ بے خمار کی اب انتہا بھی ہو
    یہ کہ ایک طور سے گزرے تمام عمر
    جی چاہتا ہے اب کوئی تیرے سوا بھی ہو
    ٹوٹے کبھی تو خوابِ شب و روز کا طلسم
    اتنے ہجوم میں کوئی چہرہ نیا بھی ہو
    دیوانگئِ شوق کو یہ دھن ہے کہ ان دِنوں
    گھر بھی ہو اور بے درودیوارسا بھی ہو
    جز دل کوئی مکان نہیں دہر میں جہاں
    رہزن کا خوف بھی نہ رہے درکھلا بھی ہو
    ہر ذرہ ایک محملِ عبرت ہے دشت کا
    لیکن کسے دکھاؤں کوئی دیکھتا بھی ہو
    ہر شے پکارتی ہے پس پردۂ سکوت
    لیکن کسے سناؤں کوئی ہم نوا بھی ہو
    فرصت میں سن شگفتگیِ غنچہ کی صدا
    یہ وہ سخن نہیں جو کسی نے کہا بھی ہو
    بیٹھا ہے ایک شخص مرے پاس دیر سے
    کوئی بھلا سا ہو تو ہمیں دیکھتا بھی ہو
    بزم سخن بھی ہو سخنِ گرم کے لیے
    طاؤس بولتا ہو تو جنگل ہرا بھی ہو


    2gvsho3 - آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو

    2gvsho3 - آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •