Results 1 to 2 of 2

Thread: نفس کے لوچ میں رم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,216
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    New5555 نفس کے لوچ میں رم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے


    اشعار

    نفس کے لوچ میں رم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
    حیات، ساغر سم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

    تری نگاہ مرے غم کی پاسدار سہی
    مری نگاہ میں غم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

    مری ندیم! محبت کی رفعتوں سے نہ گر
    بلند بامِ حرم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

    یہ اجتناب ہے عکسِ شعورِ محبوبی
    یہ احتیاطِ ستم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

    ادھر بھی ایک اچٹتی نظر کہ دنیا میں
    فروغِ محفلِ جم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

    نئے جہان بسائے ہیں فکرِ آدم نے
    اب اس زمیں پہ ارم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

    مرے شعور کو آوارہ کر دیا جس نے
    وہ مرگِ شادی و غم ہی نہیں، کچھ اور بھی ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    2gvsho3 - نفس کے لوچ میں رم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,216
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: نفس کے لوچ میں رم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

    2gvsho3 - نفس کے لوچ میں رم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •