Results 1 to 2 of 2

Thread: جنھیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel جنھیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں

    جنھیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں
    وہ نکلے میرے ظلمت خانۂ دل کے مکینوں میں
    حقیقت اپنی آنکھوں پر نمایاں جب ہوئی اپنی
    مکاں نکلا ہمارے خانۂ دل کے مکینوں میں
    اگر کچھ آشنا ہوتا مذاق جبہ سائی سے
    تو سنگ آستانِ کعبہ جا ملتا جبینوں میں
    کبھی اپنا بھی نظارہ کیا ہے تو نے اے مجنوں
    کہ لیلی کی طرح تو خود بھی ہے محمل نشینوں میں
    مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیں
    مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں
    مجھے روکے گا تو اے ناخدا کیا غرق ہونے سے
    کہ جن کو ڈوبنا ہو ، ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں
    چھپایا حسن کو اپنے کلیم اللہ سے جس نے
    وہی ناز آفریں ہے جلوہ پیرا نازنینوں میں
    جلا سکتی ہے شمع کشتہ کو موج نفس ان کی
    الہی! کیا چھپا ہوتا ہے اہل دل کے سینوں میں
    تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی
    نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
    نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کی ، ارادت ہو تو دیکھ ان کو
    ید بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں
    ترستی ہے نگاہ نا رسا جس کے نظارے کو
    وہ رونق انجمن کی ہے انھی خلوت گزینوں میں
    کسی ایسے شرر سے پھونک اپنے خرمن دل کو
    کہ خورشید قیامت بھی ہو تیرے خوشہ چینوں میں
    محبت کے لیے دل ڈھونڈ کوئی ٹوٹنے والا
    یہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میں
    سراپا حسن بن جاتا ہے جس کے حسن کا عاشق
    بھلا اے دل حسیں ایسا بھی ہے کوئی حسینوں میں
    پھڑک اٹھا کوئی تیری ادائے 'ما عرفنا' پر
    ترا رتبہ رہا بڑھ چڑھ کے سب ناز آفرینوں میں
    نمایاں ہو کے دکھلا دے کبھی ان کو جمال اپنا
    بہت مدت سے چرچے ہیں ترے باریک بینوں میں
    خموش اے دل! ، بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا
    ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
    برا سمجھوں انھیں مجھ سے تو ایسا ہو نہیں سکتا
    کہ میں خود بھی تو ہوں اقبال اپنے نکتہ چینوں میں

    2gvsho3 - جنھیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جنھیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں

    2gvsho3 - جنھیں میں ڈھونڈتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •