Results 1 to 2 of 2

Thread: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

    پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
    483649 19324140 - پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

    شارجہ : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا گیا۔
    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔
    میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
    پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
    کپتان شعیب ملک 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے، عمر اکمل 49 اور شان مسعود 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل اور گلین میکس ویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    میچ شروع ہونے سے قبل کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
    2gvsho3 - پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

    2gvsho3 - پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •