گولڈن سوئٹ بوندی
اجزاء:بیسن دو کپ،تیل دو کھانے کے چمچ،کھانے کا پیلا رنگ 1/4چائے کا چمچ،چینی دو کپ،پسی الائچی1/4چائے کا چمچ،چاندی کے ورق حسبِ ضرورت،چار مغز ایک کھانے کا چمچ ،کھانے کا سوڈا1/4 چائے کا چمچ،دودھ 1/2لیٹر ترکیب: ایک برتن میں بیسن،کھانے کا پیلا رنگ،کھانے کا سوڈا،تیل اور پانی ڈال کر گاڑھا مکسچر بنا لیں،پھر تیل گرم کر کے چاول والے چمچ کے اوپرسے مکسچر ڈالیں تو بوندی بن جائے گی۔اسے نکال لیں اور الگ سے چینی ،پانی اور پسی الائچی کا شیرہ پکائیں۔اسے ٹھنڈا کر کے اندر تیار بوندی ڈال دیں۔جب اس میں شیرہ اچھی طرح جذب ہو جائے تو نکال لیں۔آخر میں چاندی کے ورق لگا کر چار مغز ڈال دیں۔اب بوندیوں کو1/2لیٹر دودھ میں چینی مکس کر کے بھگو دیں اور ڈش میں نکال کر سرو کریں۔