ذمہ دار لوگوں کی صحبت اختیار کریں:
اگر آپ کی صحبت یعنی اُٹھنا بیٹھنا ایسے لوگوں میں ہے جو اپنی غلطیوں کا مدعا دوسروں پر ڈالتے ہیں، اپنی کوتاہیوں کا ذمہ دار دوسروں کو گرادانتے ہیں، اپنی ہارمیں دوسروں کی خامیوں اور غلطیوں کی لمبی لسٹ بناتے ہیں تو جناب فوری طور پر ان لوگوں کی صحبت سے ایسے دور چلے جائیں جیسے تیر کمان سے نکل بھاگتا ہے۔ ورنہ ناکامیوں کے لئے تیار ہو جائیں کیونکہ ہمیں ہمارے ہر فیصلے کی قیمت تو بہرحال اداکرنا ہی ہوتی ہے۔ ذمہ دار لوگوں کے ساتھ تعلقات بنانا آپ کو بھی ذمہ دار بنا دیگا کیونکہ ذمہ دار لوگ مسائل کی وجوہات میں الجھنے اور بے فائدہ الزام تراشی میں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی پوری توجہ ان کے حل پر مرکوز کرتے ہیں۔ اس لئے جلد یا بدیر کامیابی ان کا مقدر بنتی ہے کیونکہ وُہ مشکلوں ، مسئلوں اور الجھنوں کا حل نکالتے ہیں اور بے جا الزام تراشیوں سے مکمل پرہیز کرتے ہیں۔
احساس ِذمہ داری : کامیابی کی پہلی شرط
تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
سے اقتباس