Results 1 to 2 of 2

Thread: خواب نگر ہے آنکھیں کھولے دیکھ رہا ہوں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,275
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214781

    New5555 خواب نگر ہے آنکھیں کھولے دیکھ رہا ہوں

    خواب نگر ہے آنکھیں کھولے دیکھ رہا ہوں
    اُس کو اپنی جانب آتے دیکھ رہا ہوں

    کس کی آہٹ قریہ قریہ پھیل رہی ہے
    دیواروں کے رنگ بدلتے دیکھ رہا ہوں

    کون مِرے جادو سے بچ کر جا سکتا ہے!
    آئینہ ہوں، سب کے چہرے دیکھ رہا ہوں

    دروازے پر تیز ہواؤں کا پہرا ہے
    گھر کے اندر چُپ کے سائے دیکھ رہا ہوں

    جیسے میرا چہرا میرے دُشمن کا ہو
    آئینے میں خود کو ایسے دیکھ رہا ہوں

    منظر منظر ویرانی نے جال تنے ہیں
    گلشن گلشن بِکھرے پتے دیکھ رہا ہوں

    منزل منزل ہَول میں ڈُوبی آوازیں ہیں
    رستہ رستہ خوف کے پہرے دیکھ رہا ہوں

    شہرِ سنگدلاں میں امجدؔ ہر رستے پر
    آوازوں کے پتھر چلتے دیکھ رہا ہوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    2gvsho3 - خواب نگر ہے آنکھیں کھولے دیکھ رہا ہوں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,275
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214781

    Default Re: خواب نگر ہے آنکھیں کھولے دیکھ رہا ہوں

    2gvsho3 - خواب نگر ہے آنکھیں کھولے دیکھ رہا ہوں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •