Results 1 to 2 of 2

Thread: جانے کیسے سنبھال کر رکھّے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 جانے کیسے سنبھال کر رکھّے

    جانے کیسے سنبھال کر رکھّے

    سب اِرادے سنبھال کر رکھے

    کُچھ نئے رنگ ہیں محبت کے

    کُچھ پرانے سنبھال کر رکھے

    موسم عشق تیری بارش میں

    خط جو بھیگے سنبھال کر رکھے

    جن کی خُوشبو اُداس کرتی تھی

    وہ بھی گجرے سنبھال کر رکھےّ

    تُجھ سے مِلنے کے اور بچھڑنے کے

    سارے خدشے سنبھال کر رکھے

    جب ہوا کا مزاج برہم تھا

    ہم نے پتے سنبھال کر رکھے

    آرزو کے حسین پنجرے میں

    کُچھ پرندے سنبھال کر رکھے

    ہم نے دِل کی کتاب میں تیرے

    سارے وعدے سنبھال کر رکھے

    تیرے دُکھ کے تمام ہی موسم

    اے زمانے سنبھال کر رکھے

    میرے خوابوں کو راکھ کر ڈالا

    اور اپنے سنبھال کر رکھے



    2gvsho3 - جانے کیسے سنبھال کر رکھّے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جانے کیسے سنبھال کر رکھّے

    2gvsho3 - جانے کیسے سنبھال کر رکھّے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •