Results 1 to 2 of 2

Thread: ہاتھ کا کنگن کاہے اتنا شور مچائے؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ہاتھ کا کنگن کاہے اتنا شور مچائے؟

    ہاتھ کا کنگن کاہے اتنا شور مچائے؟
    شاید کوئی بھٹکا راہی گھر کو آئے

    چوری چوری چندا کیسے چھت پر اترا ؟
    جیسے ناری پیشانی سے زلف ہٹائے

    بوجھو تو آنچل کو اس نے چوما کیسے؟
    جیسے بھنورہ کلی کلی کا روپ چرائے

    وہ پلکوں میں اترا چھم سے بولو کیسے ؟
    جیسے رانجھا ہیر کی آنکھوں میں مسکائے

    جگ نے کیسے جان لیا، ملنے کو آئی؟
    گوری تیرے پیر کی جھانجھر شور مچائے

    بول سہیلی، پریت کو کیسا پایا تو نے؟
    جیسے پل میں کوئی جل میں آگ لگائے

    کیسا لگتا ہے سجنا کے گاؤں جا کر؟
    گویا دل دونوں ہاتھوں سے نکلا جائے

    سچ سچ بولو، پیڑ تلے کیا بات ہوئی تھی؟
    بھید ملن کا سوچو کوئی کیوں بتلائے

    سکھیوں سے کب بات چھپا سکتا ہے کوئی
    پگلا من تو خود سے بھی ہر بات چھپائے
    ***



    2gvsho3 - ہاتھ کا کنگن کاہے اتنا شور مچائے؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہاتھ کا کنگن کاہے اتنا شور مچائے؟

    2gvsho3 - ہاتھ کا کنگن کاہے اتنا شور مچائے؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •