Results 1 to 2 of 2

Thread: آغوشِ ستم میں ہی چھپا لے کوئی آ کر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 آغوشِ ستم میں ہی چھپا لے کوئی آ کر


    آغوشِ ستم میں ہی چھپا لے کوئی آ کر
    تنہا تو تڑپنے سے بچا لے کوئی آ کر

    صحرا میں اُگا ہوں کہ مری چھاؤں کوئی پائے
    ہلتا ہوں کہ پتوں کی ہوا لے کوئی آ کر

    بِکتا تو نہیں ہوں، نہ مرے دام بہت ہیں
    رستے میں پڑا ہوں کہ اٹھا لے کوئی آ کر

    کشتی ہوں مجھے کوئی کنارے سے تو کھولے
    طوفاں کے ہی کر جائے حوا لے کوئی آ کر

    میرے کسی احسان کا بدلہ نہ چکائے
    اپنی ہی وفاؤں کا صلہ لے کوئی آ کر

    اتنا تو ہو، پتھرائے ہوئے اشک پگھل جائیں
    اپنا ہی مجھے درد سنا لے کوئی آ کر

    گر جائیں نہ جاگی ہوئی راتیں مرے سرسے
    تھوڑا سا تو یہ بوجھ اٹھا لے کوئی آ کر

    سر کو نہ عدیم آ کے کوئی شخص سنبھالے
    دیوار ہی کو گرنے سے بچا لے کوئی آ کر


    2gvsho3 - آغوشِ ستم میں ہی چھپا لے کوئی آ کر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: آغوشِ ستم میں ہی چھپا لے کوئی آ کر

    2gvsho3 - آغوشِ ستم میں ہی چھپا لے کوئی آ کر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •