بغض و کینہ کی نحوست
تحریر : مولانا فضل الرحیم اشرفی
حدیث نبوی ﷺ ہے ،
ترجمہ :’’حضرت زبیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہﷺنے فرمایا ’’گزشتہ امتوں کی بیماری تمہاری طرف چلی آرہی ہے اور وہ ہے حسد اور بغض یہ مونڈنے والی ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ بالوں کو مونڈنے والی ہے بلکہ یہ دین کو مونڈ دیتی ہے۔‘‘(رواہ الترمذی)
سورۂ حشر کی آیت نمبر ۱۰ میں اللہ رب العزت نے ان فلاح پانے والوں کا تذکرہ فرمایا کہ (ترجمہ)’’جو اپنے سے پہلے ایمان لانے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور یہ دعامانگتے ہیں اے اللہ ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے بارے میں بغض اور کینہ نہ آنے دے، بیشک تو بڑا شفیق، مہربان ہے‘‘۔