Results 1 to 2 of 2

Thread: جاگیر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 جاگیر


    جاگیر


    پھر اُسی وادیِ شاداب میں لوٹ آیا ہوں
    جس میں پنہاں مرے خوابوں کی طرب گاہیں ہیں
    میرے احباب کے سامانِ تعیش کے لیے
    شوخ سینے ہیں، جواں جسم حسیں+بانہیں ہیں

    سبز کھیتوں میں یہ دہکی ہوئی دوشیزائیں
    ان کی شریانوں میں کس کس کا لہو جاری ہے
    کس میں جرأت ہے کہ اس راز کی تشہیر کرے
    سب کے لب پر مری ہیبت کا فسوں طاری ہے

    ہائے وہ گرم و دل آویز ابلتے سینے
    جن سے ہم سطوتِ آبا کا صلہ لیتے ہیں
    جانے ان مرمریں جسموں کو یہ مریل دہقاں
    کیسے ان تیرہ گھروندوں میں جنم دیتے ہیں

    یہ لہکتے ہوئے پودے، یہ دمکتے ہوئے کھیت
    پہلے اجداد کی جاگیر تھے اب میرے ہیں
    یہ چراگاہ، یہ ریوڑ، یہ مویشی یہ کساں
    سب کے سب میرے ہیں، سب میرے ہیں، سب میرے ہیں

    ان کی محنت بھی مری، حاصل محنت بھی مرا
    ان کے بازو بھی مرے قوتِ+ بازو بھی مری
    میں+خداوند ہوں اُس وسعتِ بے پایاں کا
    موجِ عارض بھی مری نکہتِ گیسو بھی مری

    میں ان اجداد کا بیٹا ہوں جنہوں نے پیہم
    اجنبی قوم کے سائے کی حمایت کی ہے
    عذر کی ساعتِ ناپاک سے لے کر اب تک
    ہر کڑے وقت میں سرکار کی خدمت کی ہے

    خاک پر رینگنے والے یہ فسردہ ڈھانچے
    ان کی نظریں کبھی تلوار بنی ہیں نہ بنیں
    ان کی غیرت پہ ہر اک ہاتھ جھپٹ سکتا ہے
    ان کے ابرو کی کمانیں نہ تنی ہیں نہ تنیں

    ہائے یہ شام، یہ جھرنے ، یہ شفق کی لالی
    ہیں ان آسودہ فضاؤں میں+ ذرا جھوم نہ لوں
    وہ دبے پاؤں ادھر کون چلی جاتی ہے
    بڑھ کے اس شوخ کے ترشے ہوئے لب چوم نہ لوں


    2gvsho3 - جاگیر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جاگیر

    2gvsho3 - جاگیر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •