Results 1 to 2 of 2

Thread: مادام

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 مادام


    مادام



    آپ بے وجہ پریشاں سی کیوں ہیں مادام
    لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے
    میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہو گی
    میرے ماحول میں انسان نہ رہتے ہوں گے

    نورِ سرمایہ سے ہے روئے تمدن کی جلا
    ہم جہاں ہیں وہاں تہذیب نہیں پل سکتی
    مفلسی حسِ لطافت کو مٹا دیتی ہے
    بھوک آداب کے سانچوں میں نہیں+ڈھل سکتی

    لوگ کہتے ہیں تو لوگوں کو تعجب کیسا
    سچ تو کہتے ہیں کہ ناداروں کی عزت کیسی
    لوگ کہتے ہیں، مگر آپ ابھی تک چپ ہیں
    آپ بھی کہیئے، غریبوں کی شرافت کیسی

    نیک مادام! بہت جلد وہ دور آئے گا
    جب ہمیں زیست کے ادوار پرکھنے ہوں+گے
    اپنی ذلت کی قسم، آپ کی عظمت کی قسم
    ہم کو تعظیم کے معیار پرکھنے ہوں گے

    ہم نے ہر دور میں+تذلیل سہی ہے لیکن
    ہم نے ہر دور کے چہرے کو ضیا بخشی ہے
    ہم نے ہر دور میں+ محنت کے ستم جھیلے ہیں
    ہم نے ہر دور کے ہاتھوں کو حنا بخشی ہے

    لیکن اس تلخ مباحث سے بھلا کیا حاصل
    لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے
    میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہو گی
    میں+ جہاں ہوں وہاں انسان نہ رہتے ہوں گے

    وجہِ بے رنگیِ گلزار کہوں یا نہ کہوں!!
    کون ہے کتنا گنہگار کہوں یا نہ کہوں!!

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    2gvsho3 - مادام

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: مادام

    2gvsho3 - مادام

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •