Results 1 to 2 of 2

Thread: مفاہمت

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 مفاہمت


    مفاہمت

    نشیبِ ارض پہ ذروں کو مشتعل پا کر
    بلندیوں پہ سفید و سیاہ مل ہی گئے
    جو یادگار تھے باہم ستیزہ کاری کی
    بہ فیضِ وقت وہ دامن کے چاک سل ہی گئے

    جہاد ختم ہوا دور آتشی آیا!
    سنبھل کے بیٹھ گئے محملوں میں دیوانے
    ہجوم تشنہ لباں کی نگاہ اوجھل
    چھلک رہے ہیں شراب ہوس کے پیمانے

    یہ جشن، جشنِ مسرت نہیں تماشا ہے
    نئے لباس میں نکلا ہے رہزنی کا جلوس
    ہزار شمع اخوت بجھا کے چمکے ہیں
    یہ تیرگی کے ابھارے ہوئے حسیں فانوس
    یہ شاخِ نور جسے ظلمتوں نے سینچا ہے
    اگر پھلی تو شراروں کے پھول لائے گی
    یہ پھل سکی تو نئی فصلِ گل کے آنے تک
    ضمیرِ ارض میں اک زہر چھوڑ جائے گی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



    2gvsho3 - مفاہمت

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: مفاہمت

    2gvsho3 - مفاہمت

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •