Results 1 to 2 of 2

Thread: اسے تشبیہ کا دوں آسرا کیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 اسے تشبیہ کا دوں آسرا کیا

    اسے تشبیہ کا دوں آسرا کیا
    وہ خود اک چاند ہے پھر چاند سا کیا

    قیامت ہو گیا چلنا بھی مجھ کو
    پلٹ کر دیکھنا بھی تھا ترا کیا

    الٹ جاتی ہے صورت آئینے میں
    دکھائے گا حقیقت آئینہ کیا

    بہت نزدیک آتے جا رہے ہو
    بچھڑ جانے کا سودا کر لیا کیا

    بڑے محتاط ہوتے جا رہے ہو
    زمانے نے تمہیں سمجھا دیا کیا

    تہی محسوس آنکھیں ہو رہی ہیں
    نہ جانے آنسوؤں میں بہہ گیا کیا

    کسے تکتے ہوئے پتھرا گئے ہو
    خلاؤں میں تمہارا کھو گيا کیا

    بڑے رنگین سپنے آ رہے ہیں
    عدیم اس نیند سے اب جاگنا کیا


    2gvsho3 - اسے تشبیہ کا دوں آسرا کیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: اسے تشبیہ کا دوں آسرا کیا

    2gvsho3 - اسے تشبیہ کا دوں آسرا کیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •