Results 1 to 2 of 2

Thread: حیراں ہوں زندگی کی انوکھی اڑان پر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,259
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    New5555 حیراں ہوں زندگی کی انوکھی اڑان پر

    حیراں ہوں زندگی کی انوکھی اڑان پر
    پاؤں زمیں پر ہیں ، مزاج آسمان پر

    آتا نہیں یقین کسی کی زبان پر
    بادل کا ہو رہا ہے گماں بادبان پر

    کرنوں کے تیر چلنے لگے ہیں جہان پر
    بیٹھا ہوا ہے کون فلک کی مچان پر

    یہ زخم تو ملا تھا کسی اور سے مجھے
    کیوں شکل تیری بننے لگی ہے نشان پر

    اتنے ستم اٹھا کے تُو زندہ ہے کس طرح
    کتنا یقیں کروں میں تری داستان پر

    تصویر اس کی میں نے سجانے کی بھول کی
    سارا جہان ٹوٹ پڑا ہے دکان پر

    چھوٹا سا اک چراغ بُجھانے کے واسطے
    ٹھہری رہی ہے رات مرے سائبان پر

    گھر سے نکل رہا ہے کوئی اور ہی عدیم
    تختی لگی ہوئی ہے کسی کی مکان پر




    2gvsho3 - حیراں ہوں زندگی کی انوکھی اڑان پر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,259
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Default Re: حیراں ہوں زندگی کی انوکھی اڑان پر

    2gvsho3 - حیراں ہوں زندگی کی انوکھی اڑان پر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •