Results 1 to 2 of 2

Thread: تمھارا پیارا چھپ چھپ کر کئی چہرے بدلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,275
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214782

    New5555 تمھارا پیارا چھپ چھپ کر کئی چہرے بدلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    تمھارا پیارا چھپ چھپ کر کئی چہرے بدلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو
    تمھارا ہجر شدت سے میرے دل کو مسلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    سمندر آشنا آنکھوں میں صحرا آن بستے ہیں تمھیں جب بھول جاتا ہوں
    پھر ان صحراؤں میں اک خواب کا چشمہ نکلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    میں اپنے ہاتھ سے تیری سنہری یاد کی پلکیں سجاتا ہوں خیالوں میں
    خیالوں میں تیرا موسم کئی پہلو بدلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    تیری پر چھائیاں، ہر سو میرے، تنہائیوں کا رقص کرتی ہیں اداسی پر
    میرے سینے میں اک بے چین سا بچہ مچلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    کسی فٹ پاتھ پر، بازار میں باغات میں یا پھر کسی دریا کنارے پر
    بہت خوش ہو کے جب کوئی کسی کے ساتھ چلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    میں سارا دن کوئی سنگی مجسمہ بن کے رہتا ہوں مگر جب شام ڈھلتی ہے
    میرے دل کی جگہ پر کوئی پتھر سا پگھلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    تصور میں تمھارے سنگ بیتی بارشیں اکثر تمھیں آواز دیتی ہیں
    نگاہوں میں تمھاری دھوپ کا اک دیپ جلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    کبھی کوئی ستارہ آنکھ سے ہوتا ہوا بجھتا ہے آ کے گود میں گر کر
    بھی کوئی بہت دور ابھرتا اور ڈھلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو
    ***


    2gvsho3 - تمھارا پیارا چھپ چھپ کر کئی چہرے بدلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,275
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214782

    Default Re: تمھارا پیارا چھپ چھپ کر کئی چہرے بدلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

    2gvsho3 - تمھارا پیارا چھپ چھپ کر کئی چہرے بدلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •