Results 1 to 3 of 3

Thread: پلک جھپکتے ہی دماغی طاقت میں اضافہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    candel پلک جھپکتے ہی دماغی طاقت میں اضافہ

    پلک جھپکتے ہی دماغی طاقت میں اضافہ
    23128 93395787 - پلک جھپکتے ہی دماغی طاقت میں اضافہ
    ڈاکٹر ملیسا برکلے
    ذہن کا خالی یا ماؤف ہونا جدید طرزِ زندگی کا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ہمارے دماغوں پر کام کا زیادہ بوجھ ہے، ان پر بہت دباؤ رہتا ہے اور آرام کم ملتا ہے۔ لہٰذا یہ حیرت کی بات نہیں کہ ہمیں اہم معلومات کو یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور ہماری تخلیقی قوت ضائع ہو جاتی ہے۔ لیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ دماغ کی توانائی بحال کرنے اور اسے پوری طرح استعمال کرنے کے لیے بہت سے طریقے بیان کیے جاتے ہیں۔ نیند، مراقبہ اور توجہ …یہ سب وہ طریقے ہیں جن سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔ لیکن ان طریقوں پر عمل کرنے یا ان میں مہارت پانے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ تیز رفتاری کے اس دور میں کیا کوئی مختصر راستہ بھی ہے؟ جی ہاں، یہ بہت سادہ ہے۔ بس اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ جب چھوٹے بچے کچھ یاد کرنے کے لیے شدید کوشش کر رہے ہوتے ہیں، وہ اپنی آنکھوں کو بھینچ لیتے ہیں؟ دراصل وہ ایک اہم کام کرتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ہونے والی مختلف تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنکھیں بند کرنے سے دماغی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے، یادداشت بہتر ہوتی ہے، یہاں تک کہ تخلیقیت کو تقویت ملتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک تحقیق میں شرکا کو جرم پر بنائی گئی ایک ویڈیو دکھائی گئی۔ بعد ازاں ان سے کہا گیا کہ وہ ویڈیو کی تفصیلات کو یاد کریں، مثلاً نظر آنے والی گھڑی کا وقت بتائیں یا کسی منظر میں دکھائی دینے والے افراد کی تعداد بتائیں۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن شرکا نے اپنی آنکھیں بند کیں، انہوں نے آنکھیں کھلی رکھنے والوں کی نسبت 44 فیصد درست تفصیلات بیان کیں۔ لیکن آنکھیں بند کرنے سے صرف یادداشت ہی بہتر نہیں ہوتی۔ اس سے ہماری تخلیقی صلاحیت اور اختراع پسندی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق شرکا کو تخلیقیت کے دو معیارات کے مطابق جانچا گیا۔ پہلے کو ’’الٹرنیٹو یوزز ٹیسٹ‘‘ کہا جاتا ہے جو سوچ میں تنوع کی جانچ کرتا ہے، یعنی کسی مسئلے پر مختلف طرح کے حل تجویز کرنا۔ اس ٹیسٹ میں شرکا سے کہا گیا کہ وہ عام اشیا کے نئے استعمال بتائیں۔ مثال کے طور پر استری کا ایک تخلیقی استعمال یہ ہو سکتا ہے کہ اس کی حدت سے فائدہ اٹھا کر پنیر کا سینڈوچ بنا لیا جائے یا سوپ گرم کر لیا جائے۔ دوسرا معیار ’’ریموٹ ایسوسی ایٹ ٹیسٹ‘‘ کہلاتا ہے۔ اس میں مرتکز سوچ کی جانچ کی جاتی ہے، یعنی کسی مسئلے کا ایک بہترین حل بتانا۔ اس ٹیسٹ میں شرکا کو تین الفاظ دیے گئے اور کہا گیا کہ ان سے منسلک چوتھا لفظ تخلیق کریں۔ مثلاً لفظ درخت، پھل اور رس کا تعلق لیموں سے جوڑا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق میں نصف شرکا نے یہ ٹیسٹ آنکھیں کھول کر اور نصف نے آنکھیں بند کر کے دیے۔ نتائج یہ رہے۔ دونوں ٹیسٹوں میں جنہوں نے آنکھیں بند کیں ان کا سکور آنکھیں کھول کر رکھنے والوں کی نسبت دگنا رہا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آنکھیں بند کرنے سے ہماری دماغی صلاحیت کیوں بڑھ جاتی ہے؟ جواب سادہ سا ہے۔ ہمارا دماغ کسی مشین کی طرح ہے۔ اس کے پاس توانائی محدود ہے۔ ایک کام جو بہت زیادہ توانائی کھینچتا ہے وہ دیکھنا ہے۔ ہمارے دماغ میں کروڑوں نیوران صرف دیکھنے کے عمل کے لیے وقف ہیں جو ہمارے دماغ کا 30 فیصد بنتا ہے، جب کہ ہمارے دماغ کا آٹھ فیصد حصہ چھونے اور تین فیصد ذائقے کے لیے مختص ہے۔ اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ دیکھنے کا نظام دماغ کی کتنی توانائی استعمال میں لاتا ہے۔اس حساب سے کہا جا سکتا ہے کہ آنکھیں بند کر کے آپ اپنی 30 فیصد توانائی بچا کر مسئلے کے حل کے لیے صرف کر دیتے ہیں۔ یہ شاید آپ کے لیے خبر ہو لیکن آپ کے دماغ کے لیے نہیں۔ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ دماغ وجدانی طور پر جانتا ہے کہ آنکھیں بند کرنے سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے، بچے ازخود ایسا کرتے ہیں۔ 2015ء میں ہونے والی ایک عالمی تحقیق کے مطابق تخلیقی انداز میں مسئلہ حل کرنے سے قبل لوگ بار بار اور زیادہ وقت کے لیے پلکیں جھپکاتے ہیں۔ مرکزی نکتہ یہ ہے ۔ دماغی طاقت بڑھانے کے کئی طریقوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن آنکھیں بند کرنے سے آسان، تیزرفتار اور سادہ طریقہ کوئی نہیں۔ اس لیے آئندہ جب آپ کو نام یا اعداد وغیرہ یاد کرنے میں دشواری ہو رہی ہو تو آنکھیں بند کریں اور دماغی صلاحیتوں کو بڑھا دیں۔ (ترجمہ: رضوان عطا)

    2gvsho3 - پلک جھپکتے ہی دماغی طاقت میں اضافہ

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: پلک جھپکتے ہی دماغی طاقت میں اضافہ

    2gvsho3 - پلک جھپکتے ہی دماغی طاقت میں اضافہ

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    6594 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: پلک جھپکتے ہی دماغی طاقت میں اضافہ

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •