عرفان وہاب ٹیلی نار گروپ کے ایمرجنگ ایشیا کلسٹرکے نئے سربراہ منتخب
ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان ٹیلی نار گروپ کی ایگزیکٹو مینجمنٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ایگزیکٹو نائب صدر اور کلسٹر ہیڈ برائے ایمرجنگ ایشیا کی اضافی قیادت سنبھالیں گے ۔
کراچی(بزنس رپورٹر) ٹیلی نار گروپ ایمرجنگ ایشیا کلسٹر کے سربراہ کے طور پر عرفان خان گروپ ایگزیکٹو مینجمنٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کرینگے اور ٹیلی نار گروپ کے صدر اور سی ای او سگوے بریکے کو براہ راست رپورٹ کریں گے ۔