Results 1 to 2 of 2

Thread: بے انتہائی شیوہ ہمارا سدا سے ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 بے انتہائی شیوہ ہمارا سدا سے ہے


    بے انتہائی شیوہ ہمارا سدا سے ہے
    اک دم سے بھُولنا اسے پھر ابتدا سے ہے

    یہ شام جانے کتنے ہی رشتوں کی شام ہو
    اک حُزن دل میں نکہتِ موجِ صبا سے ہے

    دستِ شجر کی تحفہ رسانی ہے تا بہ دل
    اس دم ہے جو بھی دل میں مرے وہ ہوا سے ہے

    جیسے کوئی چلا بھی گیا ہو اور آئے بھی
    احساس مجھ کو کچھ یہی ہوتا فضا سے ہے

    دل کی سہولتیں ہیں عجب ، مشکلیں عجب
    ناآشنائی سی عجب اک آشنا سے ہے

    اس میں کوئی گِلہ ہی روا ہے نہ گفتگو
    جو بھی یہاں کسی کا سخن ہے وہ جا سے ہے

    آئے وہ کِس ہنر سے لبوں پر کہ مجھ میں *جون*
    اک خامشی ہے جو مرے شورِ نوا سے ہے


    2gvsho3 - بے انتہائی شیوہ ہمارا سدا سے ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بے انتہائی شیوہ ہمارا سدا سے ہے

    2gvsho3 - بے انتہائی شیوہ ہمارا سدا سے ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •