Results 1 to 2 of 2

Thread: بول سکھی، کیوں چاہت کا مقسوم جدائی؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 بول سکھی، کیوں چاہت کا مقسوم جدائی؟

    بول سکھی، کیوں چاہت کا مقسوم جدائی؟
    پگلی، روتی اسی لئے تو ہے شہنائی !

    بول سکھی، یہ اکھیاں کاہے سپنے دیکھیں؟
    پگلی، ان میں آن بسا ہے اِک سودائی

    بول سکھی، کیوں شہر میں جا کر بھول گیا وہ؟
    پگلی، تیرا پیتم لگتا ہے ہرجائی

    بول سکھی، کیوں بیکل بیل سی پھرتی ہوں؟
    پگلی، دل ہے تیرا لیکن پریت پرائی

    بول سکھی، کیوں دل ہاتھوں سے نکلا جائے؟
    پگلی، اس کے کہنے میں تو کیوں تھی آئی

    بول سکھی، یہ پیت کا شعلہ بھڑکا کیسے ؟
    پگلی، تیرے کاجل نے یہ آگ لگائی

    بول سکھی، کیوں پیر نہیں دھرتی پر ٹکتے ؟
    پگلی، اس نے پائل جو تجھ کو پہنائی

    بول سکھی، وہ کیوں آتا ہے مجھ سے ملنے؟
    پگلی، تو نے جگ سے کیونکر بات چھپائی

    بول سکھی، بے تال ہوئی ہے کب سے دھڑکن؟
    پگلی، اس نے جب سے تیری نیند چرائی
    ***



    2gvsho3 - بول سکھی، کیوں چاہت کا مقسوم جدائی؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بول سکھی، کیوں چاہت کا مقسوم جدائی؟

    2gvsho3 - بول سکھی، کیوں چاہت کا مقسوم جدائی؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •