Results 1 to 3 of 3

Thread: ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ
    ہم ہیں قسم خدا کی فقط مصطفیٰ ﷺ کے ساتھ

    منزل پہ ہم نہ پہنچے تو پہنچے گا اور کون ؟
    ہم جادہء سفر میں ہیں کس پیشوا کے ساتھ

    یہ ساری کائنات ہے لولاک آشنا
    منسوب ہر چراغ ہے نور الہدیٰ کے ساتھ

    رشتہ ہر ایک صبح کا شمس الضحیٰﷺ سے ہے
    ہر شب کو ربطِ خاص ہے بدرالدجیٰﷺ کے ساتھ

    ممکن نہیں کہ بابِ کرم اس پہ وَا نہ ہو
    شامل اگر ہو حسنِ عقیدت دعا کے ساتھ

    ہم جانتے ہیں کیا ہے تقاضائے بندگی
    صلِ علیٰ کا ورد بھی ذکرِ خدا کے ساتھ

    اقبالؔ نعت گوئی بھی اک شرف ہے مگر
    لازم ہے اتباع بھی مدح و ثنا کے ساتھ
    ------
    سیدپروفیسراقبالؔ عظیم
    کلیاتِ نعت زَبُورِحَرم
    صفحہ نمبر ۔ 143 تا 144

    2gvsho3 - ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ

    2gvsho3 - ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •