Results 1 to 3 of 3

Thread: ملک سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم کا نئی وزارت بنانے کا اعلان

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Mic ملک سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم کا نئی وزارت بنانے کا اعلان

    ملک سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم کا نئی وزارت بنانے کا اعلان
    484299 75875688 - ملک سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم کا نئی وزارت بنانے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے نئی وزارت اور آئین کے آرٹیکل میں ترمیم کا اعلان کر دیا ہے۔

    غربت کے خاتمے کیلئے پروگرام ”احساس اور کفالت“ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے غربت ختم کرنا جہاد ہے، اس کے خاتمے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ غربت کے خاتمے کیلئے کوئی فارمولا نہیں، کئی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔
    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔ اس نے دنیا میں ایک مثال ملک بننا تھا لیکن ہم ریاست مدینہ کے اصولوں کیخلاف چلے گئے۔ مدینہ کی ریاست کی طرف واپس جانے کیلئے پروگرام ’’احساس اور کفالت‘‘ پہلا قدم ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ ہر کامیاب شخص کی زندگی سے لوگ سیکھنا چاہتے ہیں۔ دنیا میں سب سے کامیاب ہمارے پیارے نبی ﷺ تھے۔ انہوں نے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی جس کا پہلا اصول رحم تھا۔ مدینہ کی ریاست نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ مدینہ کی ریاست کے اصول یاد رکھنے چاہیں لیکن
    آج ہم ان کیخلاف چلے گئے ہیں اور ان پر عمل نہیں کر رہے۔ یورپ نے مدینہ کی ریاست کے اصول اپنائے اور آگے نکل گئے، وہاں کتے بھی بھوکے نہیں مرتے۔
    عمران خان نے سماجی بہبود کیلئے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک نے تیس سال میں ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ کیا کوئی یقین کر سکتا تھا کہ چین ایسا کر لے گا؟ چین نے اپنی پالیسیوں کے مطابق فیصلہ کیا اور ایسی پالیسی نہیں بنائی کہ چھوٹا سا طبقہ امیر ہو جائے۔
    وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کہا کہ قوم جب ارادہ کر لے تو اللہ تعالیٰ کامیابی دیتا ہے۔ میرا ایمان ہے پاکستان میں بھی ایک دن غربت ختم ہو جائے گی۔
    انہوں نے اعلان کیا کہ غربت کے خاتمے اور پروگرام ”احساس اور کفالت“ پر عملدرآمد کے لیے نئی وزارت بنائی جائے گی اور آرٹیکل 38 ڈی میں ترمیم کی جائے گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں یہ نہیں پتا کتنے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں؟ پورے پاکستان سے ڈیٹا اکٹھا کریں گے جو رواں سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ غربت مٹاؤ پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں۔
    وزیراعظم نے اعلان کیا کہ جن کے پاس انصاف کارڈ نہیں ہوگا، وہ تحفظ پروگرام کے ذریعے کال کر کے مدد لے سکتے ہیں۔ تحفظ پروگرام کے ذریعے جب کوئی مشکل میں ہو گا تو اسے لیگل ایڈ بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پسماندہ علاقوں کے لیے ایجوکیشن گرانٹ بھی دیں گے۔ 57 لاکھ خواتین کے سیونگ اکاؤنٹ بنا کر انہیں موبائل فون بھی دینگے۔
    انہوں نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی تحصیلوں میں 500 ڈیجیٹل حب بنائیں گے۔ پہلی دفعہ پاکستان میں ایسا پروگرام لا رہے ہیں جس کے ذریعے سٹریٹ چلڈرن کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کریں گے۔ معاشرے میں خواجہ سراؤں کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، ہم ان کی بھی مدد کریں گے۔
    وزیراعظم نے بتایا کہ بھٹہ میں کام کرنے والوں کی بھی ’’تحفظ پروگرام‘‘کے ذریعے مدد کریں گے۔ بیت المال اگلے چار سال میں یتیم بچیوں کے لیے گھر بنائے جائیں گے۔
    وزیراعظم عمران خان کا سیاسی مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دس سال میں جمہوریت نے قوم سے بدلہ لےلیا۔ اس وقت پرانے قرضوں پر 600 کروڑ روپے یومیہ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب دعا کریں، چار ہفتے میں تیل اور گیس سیکٹر میں خوش خبری آئے گی۔
    2gvsho3 - ملک سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم کا نئی وزارت بنانے کا اعلان

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: ملک سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم کا نئی وزارت بنانے کا اعلان

    2gvsho3 - ملک سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم کا نئی وزارت بنانے کا اعلان

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    6568 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    5

    Default Re: ملک سے غربت کا خاتمہ، وزیراعظم کا نئی وزارت بنانے کا اعلان

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •