Results 1 to 3 of 3

Thread: گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

    گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟
    484273 12507835 - گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

    آپ گوگل ارتھ پر بہت مزے سے دنیا بھر کے نقشے اور تصاویر دیکھتے ہیں۔ اصل میں یہ تمام نقشے سیٹلائٹ کی مدد سے بنائے جاتے ہیں اور ہمیں یہ علم ہوتا رہتا ہے کہ فلاں جگہ کیا چیز ہے یا فلاں جگہ کیسی ہے۔ لیکن دنیا میں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جو گوگل آپ کو نہیں دکھاتا جس کی مختلف وجوہات ہیں، جیسے سکیورٹی یا اس ملک کی درخواست جہاں یہ مقامات واقع ہیں۔

    ذیل میں کچھ ایسے ہی مقامات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ روسی علاقہ اگر آپ روس میں واقع بحر منجمد شمالی کو دیکھیں تو آپ کو بڑا حصہ واضح نظر نہیں آئے گا بلکہ اس پر برف نظر آئے گی کیونکہ گوگل نے اس کو لوگوں کی نظروں سے چھپا رکھا ہے۔
    تائیوان کی فوجی تنصیبات سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تائیوان کی حکومت نے گوگل کو درخواست کی تھی کہ اس کی تنصیبات کو گوگل ارتھ پر نہ دکھایا جائے کہ اس طرح اس کے دشمنوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
    taiwan - گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

    امریکہ اور میکسیکو کا بارڈر یہ علاقہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور جرائم پیشہ عناصر اس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں لہٰذا اس علاقے کو گوگل نے دھندلا دیا ہے تاکہ سمگلرز کو کوئی مدد نہ مل سکے۔
    مارکولی نیوکلیئر پلانٹ، فرانس اس پلانٹ میں یورینیم کا ذخیرہ ہے جبکہ ماضی میں یہاں نیوکلیائی پلانٹ بھی تھا۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فرانس نے اس علاقے کو گوگل سے درخواست کے بعد دھندلا دیا ہے۔ وولکل ائیر بیس، نیدر لینڈز ہالینڈ میں فوجی سرگرمیاں اکثر مشکوک رہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس ائیر بیس میں 22 نیوکلیائی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔
    google 328229 - گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

    کہا جاتا ہے کہ یہ بم ہیروشیما اور ناگا ساکی پر گرائے گئے بموں سے چار گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ پورٹ لاؤزجیل، آئرلینڈ اس جیل میں آئر لینڈ کے خطرناک ترین قیدی رکھے گئے ہیں لہٰذا اس کی حفاظت کے لئے ہر وقت فوجی دستے گشت کرتے رہتے ہیں۔ کسی جہاز کو یہاں آنے کی اجازت نہیں۔ جبکہ گوگل ارتھ پر دکھائی جانے والی تصاویر برسوں پرانی ہیں۔ میشائل اے اے ایف بلڈنگ، امریکہ اس عمارت کے گرد 48 مربع کلومیٹر تک صحرا ہے۔ یہ علاقہ دوسری جنگ عظیم میں نیوکلیائی اور کیمیائی ہتھیاروں کو جانچنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔کہا جاتا ہے کہ اب بھی یہاں کچھ ایسی سرگرمیاں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے کو گوگل ارتھ پر دھندلا دیا گیا ہے۔

    dsdsadsa - گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

    سپین کا فوجی علاقہ جنوبی سپین کے علاقے El Ejido کو سفید کرکے بالکل دھندلا دیا گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہاں سپین اپنی فوجی سرگرمیاں سرانجام دیتا ہے جس کی وجہ سے اسے نہیں دکھایا جاتا۔ HAARP واشنگٹن اور اوریگان کے درمیان واقع یہ ایک خفیہ مقام ہے۔ یہاں متنازعہ پروگرام HAARP کام کر رہا ہے۔ اس طرح کی افواہیں عام ہیں اس پروگرام کی مدد سے موسم کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے مخالف ممالک میں سیلاب آسکتے ہیں یا خشک سالی ہو سکتی ہے۔
    2gvsho3 - گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

    2gvsho3 - گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: گوگل پورا نقشہ کیوں نہیں دکھاتا؟

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •