Results 1 to 2 of 2

Thread: بری کو اچھی عادت میں بدلنا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel بری کو اچھی عادت میں بدلنا

    بری کو اچھی عادت میں بدلنا
    23140 70083750 - بری کو اچھی عادت میں بدلنا
    ڈاکٹر سوزان بیالی
    کیا کوئی ایسی ’’بری‘‘ عادت ہے جسے آپ ’’اچھی‘‘ عادت میں بدلنا چاہتے ہیں لیکن آپ کو ایسا کرنے میں دشواری ہو رہی ہے؟ یقینا یہ کام آسان نہیں۔ شاید آپ کو لگے کہ میں نے کسی عادت کو چھوڑنے کی کوشش کی تو بہت جتن کرنے پڑیں گے اور بہت کچھ قربان کرنا پڑے گا۔ لیکن یاد رکھیں کہ کچھ عادات کو یوں ہی ’’اچھا‘‘ نہیں کہا جاتا ہے۔ یہ فرد کی زندگی میں مثبت نتائج لاتی ہیں۔ اگر آپ زندگی کے کسی پہلو میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پہلے اس کے نتائج پر غور کریں۔ جو آپ کر رہے ہیں اگر وہی کرتے جائیں گے تو اس کے قلیل المدت اور طویل المدت نتائج کیا ہوں گے؟ منفی نتائج کس طرح کے ہوں گے؟ پھر غور کریں کہ مثبت تبدیلی سے زندگی پر کیسا اثر پڑے گا۔ جب آپ یہ سب کچھ سوچ رہے ہوں تو سچائی کی تلخی سے مت گھبرائیں۔اپنے ساتھ پوری طرح ایمان داری کا ثبوت دیں۔ عادات میں تبدیلی کیا اثرات ڈالتی ہے، ذیل میں اس بارے میں چند ذاتی مثالیں پیش کی جا رہی ہیں تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہو۔ نیند پوری کرنا میں نے رات زیادہ دیر تک جاگنے کی عادت کو ڈرامائی طور پر بہتر بنایا ہے۔ اپنے مقصد کو پانے کے لیے میں نے اس امر پر غور کیا کہ اگر میں جلد سو جاؤں اور نیند پوری کروں تو میں کیسا محسوس کروں گی۔ جلد سو جانے سے بہت زیادہ فرق پڑا۔ اب میں زیادہ چوکس رہتی ہوں۔ میرا موڈ اچھا رہتا ہے، کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور مجموعی طور پر اچھا محسوس کرتی ہوں۔ اگر میں ایک گھنٹہ بھی کم نیند کروں تو میرے سر میں درد ہوتا ہے، تناؤ اور چڑچڑا پن رہتا ہے اور کارکردگی کم ہو جاتی ہے۔ تاخیر سے سونے کی صورت میں مَیں رات کو ٹھیک طرح سو نہیں پاتی، کیونکہ مجھے بروقت اٹھنے کی فکر ہوتی ہے۔ اگر میں جلد سو جاؤں اور آٹھ گھنٹے نیند پوری کروں تو زیادہ پُرسکون رہتی ہوں اور نیند بھی زیادہ اچھی آتی ہے۔ غذا میں تبدیلی ایک اچھی عادت پراسسڈ غذاؤں اور شکر کی نسبت خام غذائیں (whole foods) کھانا ہے۔ پراسسڈ غذائیں، جیسا کہ بسکٹ، کیک، آئس کریم وغیرہ کھانے کے بعد مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے ضرورت سے زیادہ کھا لیا ہے اور پھر مجھے افسوس ہونے لگتا ہے۔ میں سست اور موڈی ہو جاتی ہوں۔ میں زیادہ چکنائی اور حراروں والی غذائیں کھاتی ہوں تو میرا وزن بڑھتا ہے۔ اس سے جلد پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسی غذائیں کھانے کو بہت دل کرتا ہے لیکن ان کے نقصانات بہت زیادہ ہیں ۔ اس کے بجائے اگر میں صحت مندانہ ہلکی پھلکی غذا لوں جیسے سیب، سنگترا یا ادرک کی گرم چائے کا پوراکپ، تو میرے جسم اور دماغ کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ایسی غذا میں حد سے زیادہ نہیں کھاتی اور خود کو چست اور بیدار مغز محسوس کرتی ہوں۔ صحت مندانہ غذا کھانے کے بعد صبح اٹھتے ہی میں تروتازہ ہوتی ہوں۔ آپ خود موازنہ کر سکتے ہیں کہ صحت مندانہ اور غیر صحت مندانہ غذا کے اثرات میں کتنا زیادہ فرق ہے۔ یقینا اس عادت کا انتخاب کرنا چاہیے جو صحت کے لیے مفید ہو۔ صحت کو عارضی مزے یا لذت کے لیے قربان نہیں کرنا چاہیے۔ جِم جانا میں اکثر کہا کرتی تھی کہ مجھے جِم جانے سے نفرت ہے اور میں وہی ورزش کروں گی جو مجھے پسند ہے۔ میں طویل عرصہ ایسا ہی کرتی رہی۔ لیکن پھر مجھے محسوس ہونے لگا کہ اگر میں صحت اور توانائی کے حصول کے ساتھ جسم کو بہتر شکل میں رکھنا چاہتی ہوں تو مجھے باقاعدہ ورزش کی ضرورت ہے۔ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک ہفتے میں چند دن ورزش نہ کروں تو میرے پاس اضافی وقت نکل آئے گا۔ اس وقت کو میں مختلف کاموں میں صرف کر سکتی ہوں۔ لیکن جیسا کہ ہوتا ہے، میں کچھ بھی نہیں کر پاؤں گی کیونکہ سستی گھیرے رکھے گی۔ جِم جا کر باقاعدہ ورزش نہ کرنے کا نقصان یہ ہوگا کہ میرا وزن بڑھ جائے گا اور میں اندرونی طور پر کمزور ہو جاؤں گی۔ میں ذہنی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے کم قابل ہوں گی، چڑچڑا پن بڑھ جائے اور زیادہ موڈی ہو جاؤں گی۔ جِم نہ جانا گھاٹے کا سودا تھا۔ ہفتے کے زیادہ تر دن جِم جانے کے بعد مجھے یہ معلوم ہوا کہ میں بہت اچھا محسوس کرنے لگی ہوں۔ میں زیادہ بااعتماد ہوں اور فٹ رہتی ہوں۔ المختصر عادات بدلنے کے لیے آپ اچھے انتخاب کے حقیقی اور دیر پا فوائد پر نظر رکھیں، ان کے بارے میں سوچیں اور پھر کر گزریں۔ اب ذرا بتائیں کہ آپ کس عادت کو بدلنے لگے ہیں۔ (ترجمہ: رضوان عطا)

    2gvsho3 - بری کو اچھی عادت میں بدلنا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بری کو اچھی عادت میں بدلنا

    2gvsho3 - بری کو اچھی عادت میں بدلنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •