Results 1 to 2 of 2

Thread: التامیرا کی غار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel التامیرا کی غار

    التامیرا کی غار
    23137 85717000 - التامیرا کی غار

    ۔1875ء میں ایک چھوٹی لڑکی جس کا نام ماریا ڈی سنتولا تھا، اپنے والد کے ہمراہ جنوبی اسپین میں واقع ایک غار کی سیر کر رہی تھی۔ اس نے اس غار کی چھت پر ایک بیل کی تصویر دیکھی۔ پہلے پہل اس کو یہ یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ پینٹنگ قبل از تاریخ کے انسانوں کا کارنامہ ہے جو غاروں میں رہتے تھے۔ لیکن جب دیگر غاروں میں بھی اس قسم کی تصاویر دیکھنے کو ملیں تب مختلف نقطۂ نظر منظر عام پر آنے لگے۔ التامیرا کی تصاویر 10ہزار تا 30ہزار برس قبل از مسیح سے متعلق ہیں جبکہ انسان ہنوز ایک شکاری تھا جو پتھر اور ہڈیوں سے بنائے گئے ہتھیار اپنے شکار کو مارنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔ یہ تصاویر ایک بڑے چیمبر میں بنائی گئی ہیں۔ کچھ رنگین تصاویر میں سرخ، سیاہ اور بنفشی رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ 50 کے قریب تصاویر ہرن، بیل اور بھیڑیوں وغیرہ کی ہیں جن کو اس دور کا انسان پہاڑوں اور وادیوں میں گھومتے ہوئے دیکھتا تھا۔ تصاویرکی بڑی خوبی یہ ہے کہ ان میں حقیقی پن کی جھلک واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ قرون وسطیٰ کے آرٹ کے برعکس غاروں کے مکین تصاویر بناتے وقت تناسب درست رکھتے تھے اور جانوروں کے اجسام کے مختلف حصوں کی شکل بگاڑ کر نہیں پیش کرتے تھے جیسا کہ مابعد قرون وسطیٰ کے لوگ کرتے تھے۔ ان غاروں میں یہ تصویریں کیوں بنائی گئیں تھیں اس کے متعلق مختلف ماہرین کی اپنی اپنی رائے ہے۔ حقیقی وجہ شائد یہ ہو کہ انسان اپنے ماحول کو سمجھنے کی جدوجہد میں مصروف تھا، یہی وجہ تھی کہ اس نے ایک لمبی مہم شروع کر رکھی تھی۔ اسی مہم میں آرٹسٹ اور سائنس دان آج بھی مشغول دکھائی دیتے ہیں۔
    2gvsho3 - التامیرا کی غار

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: التامیرا کی غار

    2gvsho3 - التامیرا کی غار

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •