الحمرا ادبی بیٹھک میں اداکار محبو ب عالم کی یاد میں تقریب کا انعقاد
ٹی وی ڈرامہ’’ وارث‘‘ میں چودھری حشمت کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار محبوب عالم کی یاد میں تقریب کا انعقاد الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوا،
لاہور(کلچرل رپورٹر) جس میں نامور شاعر امجد اسلام امجد،چیئرمین الحمرا توقیر ناصر،مسعود اختر،راشد محمود،ڈاکٹر کنول فیروز،امان اللہ خان اورسہیل بخاری کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ توقیر ناصرکاکہناتھا کہ محبوب عالم کا کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نئی نسل کیلئے ان کا فن اور ان کی شخصیت مشعل راہ ہے ۔