Results 1 to 2 of 2

Thread: اک نام کی اُڑتی خوشبو میں اک خواب سفر میں رہتا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 اک نام کی اُڑتی خوشبو میں اک خواب سفر میں رہتا ہے


    اک نام کی اُڑتی خوشبو میں اک خواب سفر میں رہتا ہے
    اک بستی آنکھیں ملتی ہے اک شہر نظر میں رہتا ہے

    کیا اہلِ ہُنر، کیا اہلِ شرف سب ٹکڑے ردی کاغذ کے
    اس دور میں ہے وہ شخص بڑا جو روز خبر میں رہتا ہے

    پانی میں روز بہاتا ہے اک شخص دئیے اُمیدوں کے
    اور اگلے دن تک پھر ان کے ہمراہ بھنور میں رہتا ہے

    اک خوابِ ہُنر کی آہٹ سے کیا آگ لہو میں جلتی ہے
    کیا لہر سی دل میں چلتی ہے! کیا نشہ سر میں رہتا ہے

    جو پیڑ پہ لکھی جاتی ہے جو گیلی ریت سے بنتا ہے
    کون اُس تحریر کا وارث ہے !کون ایسے گھر میں رہتا ہے!

    ہر شام سُلگتی آنکھوں کو دیوار میں چُن کر جاتی ہے
    ہر خواب، شکستہ ہونے تک زنجیرِ سحر میں رہتا ہے

    یہ شہر کتھا بھی ہے امجدؔ اک قصہ سوتے جاگتے کا
    ہم دیکھیں جس کردار کو بھی جادو کے اثر میں رہتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    2gvsho3 - اک نام کی اُڑتی خوشبو میں اک خواب سفر میں رہتا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: اک نام کی اُڑتی خوشبو میں اک خواب سفر میں رہتا ہے

    2gvsho3 - اک نام کی اُڑتی خوشبو میں اک خواب سفر میں رہتا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •