Results 1 to 2 of 2

Thread: دوست چڑیوں کے لیے کچھ حرف

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 دوست چڑیوں کے لیے کچھ حرف


    دوست چڑیوں کے لیے کچھ حرف

    (۱)

    بھولی چڑیا!
    میرے کمرے میں ،کیا لینے آئی ہے؟
    یہاں تو صرف کتابیں ہیں !
    جو تجھ کو تیرے گھر کا نقشہ تو دے سکتی ہیں
    لیکن
    تِنکے لانے والے ساتھی
    اِن کی پہنچ سے باہر ہیں !

    (۲)

    چڑیا پیاری،
    میرے روشندان سے اپنے تنکے لے جا!
    ایسا نہ ہو کہ
    میرے گھر کی ویرانی کل
    تیرے گھر کی آبادی کو کھا جائے!
    تجھ پر میری مانگ کا سایہ پڑ جائے!

    (۳)

    گوریّا!
    کیوں روتی ہے؟
    آج تو تیرے گھر میں سُورج ہَوا کا قاصد بنا ہُوا ہے
    کرنیں تیرے سب بچوں کی اُنگلی تھامے رقصاں تھیں
    ننھے پہلی بار ہَوا سے گلے ملے تھے
    اور ہَوا سے جو اِک بار گلے مل جاتا ہے
    وہ گھر کب واپس آتا ہے!

    (۴)

    سجھے سجائے گھر کی تنہا چڑیا!
    تیری تارہ سی آنکھوں کی ویرانی
    پچھم جابسنے والے شہزادوں کی ماں کا دُکھ ہے
    تجھ کو دیکھ کے اپنی ماں کو دیکھ رہی ہوں
    سوچ رہی ہوں
    ساری مائیں ایک مقدر کیوں لاتی ہیں ؟
    گودیں پھُولوں والی!
    آنگن پھر بھی خالی!



    2gvsho3 - دوست چڑیوں کے لیے کچھ حرف

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: دوست چڑیوں کے لیے کچھ حرف

    2gvsho3 - دوست چڑیوں کے لیے کچھ حرف

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •