Results 1 to 2 of 2

Thread: ٹوٹکے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel ٹوٹکے

    ٹوٹکے

    اگر دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر ملا جائے تو چہرہ خوبصورت نکل آئے گا۔ کھانا کھانے کے بعد پھل کا استعمال جہاں صحت کے لیے مفید ہیں وہیں یہ دانتوں پر میل بھی نہیں جمنے دیتا۔ اگر منہ میں کوئی زخم نہ ہونے کے باوجود منہ سے بد بو آئے تو سمجھ لیجئے کہ معدے میں کچھ خرابی ہے۔ موٹاپا دور کرنے کے لیے شہد اور گرم پانی ملا کر پینے سے جسم کی بڑھی ہوئی چربی دور ہو جاتی ہے اور انسان دبلا ہو جاتا ہے۔

    دانتوں پر پیلاہٹ آ جائے تو انہیں صاف کرنے کے لیے نمک او ر شہد ملا کر دانتوں پر ملنے سے یہ چمک اٹھیں گے۔ اگر کہنی پر میل جم گئی ہو تو لیموں کاٹ کر اس کے آ دھے حصے میں کہنی رکھ کر لیموں کو گھمائیں ،تمام میل بالکل صاف ہو جائے گی۔آپ کے چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو ایک اونس گلیسرین لے کر اس میں دو عدد لیموں نچوڑ لیں اور چہرے پر روزانہ ملیں،باقاعدہ استعمال سے تمام داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔



    اگر کان میں پانی چلا جائے تو پیاز کے عرق کی چار بوندیں کان میں ڈال دینے سے درد نہیں ہو گا۔ بخار تیز ہو تو چار رومال لے کر ہاتھوں ،پیروں کو ایک وقت میں سہلانے سے پانچ منٹ بعد ہی بخار ہلکا ہو جائے گا۔ بکری کا دودھ بخار کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے،
    اگر تیز بخار ہو تو بکری کا دودھ ہاتھ، پائوں اور سر پر ملنے سے بخار فوراً اُتر جائے گا۔


    گرمی میں اگر گوشت رکھنا ہو تو اسے سرکہ اور پانی سے تر کیے ہوئے کپڑوں میں لپیٹ کر رکھ دیں،گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہو گا۔



    مکھیاں ناک میں دم کر دیں تو کھانا پینا دشوار ہو جاتا ہے،لیکن اگر کسی جگہ پودینہ لگا دیں تو مکھیاں نزدیک نہیں آئیں گی۔


    سیاہ رنگ کو سفید کرنے کے لیے کلونجی کو دودھ میں پیس کر ہلکا سا گرم کریں اور رات سونے سے پہلے چہرے پر مالش کرکے سو جائیں۔صبح اٹھ کر صابن سے منہ دھو لیا جائے تو آپ کی سیاہ رنگت نمایاں طور پر سفید ہونا شروع ہو جائے گی۔ چھائیوں سے نجات کے لیے سیاہ تل،کالا زیرہ،درخت سرس کی چھال گائے کے دودھ میں پیس کر چھائیوں پر روزانہ رات کو ملیں اور صبح دھو لینے سے ان کا خاتمہ ہو جائے گا۔


    بال لمبے کرنے کے لیے رات پانی میں املی ڈال کر بھگو دیں اور پھر صبح اس پانی سے اپنے بال دھو ڈالیں۔بال دھونے کا یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔اس کے ساتھ ناریل اور بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہنے سے سر کے بال لمبے ہو جائیں گے۔
    2gvsho3 - ٹوٹکے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ٹوٹکے

    2gvsho3 - ٹوٹکے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •