Results 1 to 2 of 2

Thread: سہیلی، اب بتا تو نے کہا تھا کچھ بتاؤں گی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 سہیلی، اب بتا تو نے کہا تھا کچھ بتاؤں گی

    سہیلی، اب بتا تو نے کہا تھا کچھ بتاؤں گی !
    سکھی، سوچا ہے اب کے خواب کا چہرہ بناؤں گی

    سہیلی، تیرے ساجن نے کسی سے ناطہ جوڑا تو ؟
    سکھی، پروا نہیں کوئی ، نہیں خاطر میں لاؤں گی

    سہیلی، جانتی ہے مرد تو بیدرد ہوتا ہے
    سکھی، وہ ڈول جائے گا میں جب کاجل لگاؤں گی

    سہیلی، اس کو بھاتی ہے صدا کلیاں چٹکنے کی
    سکھی مبہوت ہو جائے گا میں، جب گنگناؤں گی

    سہیلی، تیرے ساجن کو ہرن کی چال بھاتی ہے
    سکھی، اِس چال سے ایمان اس کا ڈگمگاؤں گی

    سہیلی، خواب وادی میں اسے بھیجے گی تو کیونکر؟
    سکھی، میں ریشمی باتوں کا جب جادو جگاؤں گی

    سہیلی، سب گِلے شکوے بھلا وہ کب بھلائے گا؟
    سکھی، پلکوں کی جھالر کو میں جب یکدم اٹھاؤں گی

    سہیلی، تیری باتوں میں نہیں آیا تو کیا ہو گا ؟
    سکھی، ہونٹوں کی لالی سے میں اس کو آزماؤں گی

    سہیلی، یہ بھی ممکن ہے کہ تجھ کو چھوڑ جائے وہ
    سکھی، اِس زلف کی زنجیر سے میں باندھ لاؤں گی

    سہیلی، گر یہ ساری کوششیں بیکار نکلیں تو؟
    سکھی، اشکوں سے بھی تو کام کچھ نہ کچھ چلاؤں گی

    سکھی، ہر بات ساجن کی تجھے معلوم ہے کیسے ؟
    سہیلی، اب تو جانے دے، میں پھر آ کر بتاؤں گی



    2gvsho3 - سہیلی، اب بتا تو نے کہا تھا کچھ بتاؤں گی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: سہیلی، اب بتا تو نے کہا تھا کچھ بتاؤں گی

    2gvsho3 - سہیلی، اب بتا تو نے کہا تھا کچھ بتاؤں گی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •