Results 1 to 2 of 2

Thread: دکھ کی لہر نے چھیڑا ہوگا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 دکھ کی لہر نے چھیڑا ہوگا


    دکھ کی لہر نے چھیڑا ہوگا
    یاد نے کنکر پھینکا ہوگا
    آج تو میرا دل کہتا ہے
    تو اس وقت اکیلا ہوگا
    میرے چومے ہوئے ہاتھوں سے
    اوروں کو خط لکھتا ہوگا
    بھیگ چلیں اب رات کی پلکیں
    تو اب تھک کے سویا ہوگا
    ریل کی گہری سیٹی سن کر
    رات کا جنگل گونجا ہوگا
    شہر کے خالی اسٹیشن پر
    کوئی مسافر اترا ہوگا
    آنگن میں پھر چڑیاں بولیں
    تو اب سو کر اٹھا ہوگا
    یادوں کی جلتی شبنم سے
    پھول سا مکھڑا دھویا ہوگا
    موتی جیسی شکل بنا کر
    آئینے کو تکتا ہوگا
    شام ہوئی اب تو بھی شاید
    اپنے گھر کو لوٹا ہوگا
    نیلی دھندلی خاموشی میں
    تاروں کی دھن سنتا ہوگا
    میرا ساتھی شام کا تارا
    تجھ سے آنکھ ملاتا ہوگا
    شام کے چلتے ہاتھ نے تجھ کو
    میرا سلام تو بھیجا ہوگا
    پیاسی کرلاتی کونجوں نے
    میرا دکھ تو سنایا ہوگا
    میں تو آج بہت رویا ہوں
    تو بھی شاید رویا ہوگا
    ناصرؔ تیرا میت پرانا
    تجھ کو یاد تو آتا ہوگا



    2gvsho3 - دکھ کی لہر نے چھیڑا ہوگا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: دکھ کی لہر نے چھیڑا ہوگا

    2gvsho3 - دکھ کی لہر نے چھیڑا ہوگا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •