Results 1 to 2 of 2

Thread: دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے

    دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے
    دروازہ ہم کو تیز ہوا دیکھنے تو دے

    اپنے لہو کی تال پہ خواہش کے مور کو
    اے دشتِ احتیاط کبھی ناچنے تو دے

    سودا ہے عمر بھر کا کوئی کھیل تو نہیں
    اے چشمِ یار مجھ کو ذرا سوچنے تو دے

    اُس حرفِ ۔’’کُن‘‘ کی ایک امانت ہے میرے پاس
    لیکن یہ کائنات مجھے بولنے تو دے

    شاید کسی لکیر میں لکھا ہو میرا نام
    اے دوست اپنا ہاتھ مجھے دیکھنے تو دے

    یہ سات آسمان کبھی مختصر تو ہوں
    یہ گھومتی زمین کہیں ٹھہرنے تو دے

    کیسے کسی کی یاد کا چہرہ بناؤں میں
    امجدؔ وہ کوئی نقش کبھی بھولنے تو دے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    2gvsho3 - دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے

    2gvsho3 - دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •