Results 1 to 2 of 2

Thread: ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو


    ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو
    خود سے ملنے کی بھی ملتی نہیں فرصت ہم کو

    روشنی کا یہ مسافر ہے رہِ جاں کا نہیں
    اپنے سائے سے بھی ہونے لگی وحشت ہم کو

    آنکھ اب کس سے تحیر کا تماشا مانگے
    اپنے ہونے پہ بھی ہوتی نہیں حیرت ہم کو

    اب کے اُمید کے شعلے سے بھی آنکھیں نہ جلیں
    جانے کس موڑ پہ لے آئی محبت ہم کو

    کون سی رُت ہے زمانے ، ہمیں کیا معلوم
    اپنے دامن میں لئے پھرتی ہے حسرت ہم کو

    زخم یہ وصل کے مرہم سے بھی شاید نہ بھرے
    ہجر میں ایسی ملی اب کے مسافت ہم کو

    داغِ عصیاں تو کسی طور نہ چھپتے امجدؔ
    ڈھانپ لیتی نہ اگر چادرِ رحمت ہم کو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    2gvsho3 - ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو

    2gvsho3 - ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •