Results 1 to 2 of 2

Thread: تُو نے پھینکا عدیم جال کہاں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 تُو نے پھینکا عدیم جال کہاں

    تُو نے پھینکا عدیم جال کہاں
    جال میں آئے گا غزال کہاں

    جہاں جلتے ہیں پَر محبت کے
    کر دیا وصل کا سوال کہاں

    زاویئے ہی بدل گئے سارے
    اب وہ معصوم سے وصال کہاں

    تُو کسی اور کی طرف دیکھے
    جان من یہ تری مجال کہاں

    آ ہی جاؤ گے تم تو سال کے بعد
    آئے گا یہ پلٹ کے سال کہاں

    کاش ہم دن حنوط کر سکتے
    مل سکا یہ ہمیں کمال کہاں

    نہ ترا راستہ نہ تیرے قدم
    دل ہوا بھی تو پائمال کہاں

    کوئی اگلے جہاں میں ہو تو ہو
    اِس جہاں میں تری مثال کہاں

    ایک چہرہ گیا تو اک آیا
    حسن کو مل سکا زوال کہاں




    2gvsho3 - تُو نے پھینکا عدیم جال کہاں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تُو نے پھینکا عدیم جال کہاں

    2gvsho3 - تُو نے پھینکا عدیم جال کہاں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •