Results 1 to 2 of 2

Thread: اور ہے اپنی کہانی اور ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 اور ہے اپنی کہانی اور ہے

    اور ہے اپنی کہانی اور ہے
    داستاں اس کو سنانی اور ہے

    میں تو سویا تھا ستارے اوڑھ کر
    یہ ردائے آسمانی اور ہے

    ریگِ صحرا میں سفینہ کیا چلاؤں
    اس سمندر کا تو پانی اور ہے

    پھول بھی لیتا چلوں کچھ اپنے ساتھ
    اس کی اک عادت پرانی اور ہے

    اجنبی! اک پیڑ بھی ہے سامنے
    اس کے گھر کی اک نشانی اور ہے

    یوں دبائے جا رہا ہوں خواہشیں
    جیسے اک عہدِ جوانی اور ہے

    پار جانے کا ارادہ تھا عدیم
    آج دریا کی روانی اور ہے



    2gvsho3 - اور ہے اپنی کہانی اور ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: اور ہے اپنی کہانی اور ہے

    2gvsho3 - اور ہے اپنی کہانی اور ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •