Results 1 to 2 of 2

Thread: ورلڈ کپ:عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر فکرمند

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic ورلڈ کپ:عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر فکرمند

    ورلڈ کپ:عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر فکرمند
    1410936 75848238 - ورلڈ کپ:عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر فکرمند

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو سلیکشن کا طریقہ کار بہتر بنانے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو سلیکشن کا طریقہ کار بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔آسٹریلیا کیخلاف حالیہ سیریز میں چھ اہم پلیئرز کو آرام کرانے کے فیصلے پر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی سلیکشن کمیٹی کڑی تنقید کی زد میں ہے اور عالمی کپ 1992ء میں پاکستان کو ورلڈ کپ میں ٹائٹل کامیابی دلانے والے سابق کپتان عمران خان بھی حالیہ نتائج سے خوش نہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کے انتخاب پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ملاقات کیلئے آنے والے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ہدایت کردی کہ وہ قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کے طریقہ کار میں تبدیلی لاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ورلڈ کپ کیلئے بہترین دستیاب پلیئرز پر مشتمل ٹیم انگلینڈ بھیجی جائے تاکہ بہترین نتائج حاصل کئے جا سکیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق احسان مانی نے وزیراعظم کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی جانب سے بہترین کوششیں کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے طریقہ کار میں بہتری لائی جائے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس موقع پر بورڈ آفیشلز سے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا آئندہ ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کیلئے اپنی کوششیں اور کاوشیں جاری رکھیں اور پانچویں ایڈیشن کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر مراکز پر بھی کرائے جائیں۔
    2gvsho3 - ورلڈ کپ:عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر فکرمند

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ورلڈ کپ:عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر فکرمند

    2gvsho3 - ورلڈ کپ:عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر فکرمند

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •