بھارت میں پذیرائی ملی مگر پہلے پاکستان ہے :راحت فتح علی
گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پذیرائی ملتی ہے لیکن ہمارے لئے پاکستان پہلے ہے ۔
کراچی (شوبز ڈیسک) کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنا اللہ کی طرف سے خاص انعام ہے کیونکہ حرم شریف میں عمرے کی ادائیگی کے دوران دعا مانگنے کے ایک گھنٹے بعد اس کی اطلاع ملی تھی ۔پاکستانی حکومت کی جانب سے ملنے والی عزت اور پذیرائی سے مطمئن ہوں،ضرورت مند فنکاروں کی دادرسی کے خصوصی منصوبے پر کام کررہاہوں۔