Results 1 to 2 of 2

Thread: ہوا سے مل کر چنری کاہے مجھ کو ستائے؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ہوا سے مل کر چنری کاہے مجھ کو ستائے؟

    ہوا سے مل کر چنری کاہے مجھ کو ستائے؟
    سجنی، اڑ اڑ کر تجھ کو یہ کچھ سمجھائے

    رنگ ہتھیلی پر مہندی کا کیسا لا گے ؟
    لگتا ہے اِک شعلہ سا اس پر لہرائے

    ہونٹوں کی یہ لالی آخر کیا کہتی ہے؟
    سجنی، گیت ملن کا کوئی تو بھی گائے

    بولو، ماتھے کی یہ بندیا کیوں چھیڑے ہے؟
    یہ کہتی ہے تو ساجن کا ساتھ نبھائے

    کان کا جھمکا ہولے ہولے کیا کہتا ہے؟
    تیرا سجنا شہر سے تجھ کو ملنے آئے !

    کس کے لئے ہے بولو یہ چوڑی کی کھن کھن ؟
    جس کے شانوں پر تو زلفوں کو لہرائے

    آنچل کیوں بیتاب ہے گھونگٹ بن جانے کو؟
    گوری، اس کو خواب کسی نے ہیں دکھلائے

    چاندی میں سندور ملایا کس نے بولو؟
    جس نے سرخ گلابوں کے ہیں رنگ چرائے

    کیوں تکتا ہے چندا بدلی سے چھپ چھپ کر؟
    تیرے روپ سنہرے سے چندا شرمائے
    ***

    2gvsho3 - ہوا سے مل کر چنری کاہے مجھ کو ستائے؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہوا سے مل کر چنری کاہے مجھ کو ستائے؟

    2gvsho3 - ہوا سے مل کر چنری کاہے مجھ کو ستائے؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •