Results 1 to 2 of 2

Thread: گل نہیں مے نہیں پیالہ نہیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 گل نہیں مے نہیں پیالہ نہیں


    گل نہیں مے نہیں پیالہ نہیں
    کوئی بھی یادگارِ رفتہ نہیں
    فرصتِ شوق بن گئی دیوار
    اب کہیں بھاگنے کا رستہ نہیں
    ہوش کی تلخیاں مٹیں کیسے
    جتنی پیتا ہوں اتنا نشّہ نہیں
    دل کی گہرائیوں میں ڈوب کے دیکھ
    کوئی نغمہ خوشی کا نغمہ نہیں
    غم بہر رنگ دل کشا ہے مگر
    سننے والوں کو تابِ نالہ نہیں
    مجھ سے کہتی ہے موجِ صبح نشاط
    پھول خیمہ ہے پیش خیمہ نہیں
    ابھی وہ رنگ دِل میں پیچاں ہیں
    جنہیں آواز سے علاقہ نہیں
    ابھی وہ دشت منتظر ہیں مرے
    جن پہ تحریر پائے ناقہ نہیں
    یہ اندھیرے سلگ بھی سکتے ہیں
    تیرے دل میں مگر وہ شعلہ نہیں
    راکھ کا ڈھیر ہے وہ دل ناصرؔ
    جس کی دھڑکن صدائے تیشہ نہیں


    2gvsho3 - گل نہیں مے نہیں پیالہ نہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: گل نہیں مے نہیں پیالہ نہیں

    2gvsho3 - گل نہیں مے نہیں پیالہ نہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •