Results 1 to 2 of 2

Thread: کوئی ہاتھ نہیں خالی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,198
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    New5555 کوئی ہاتھ نہیں خالی ہے

    کوئی ہاتھ نہیں خالی ہے
    بابا یہ نگری کیسی ہے

    کوئی کسی کا درد نہ جانے
    سب کو اپنی اپنی پڑی ہے

    اس کا بھی کچھ حق ہے آخر
    اس نے مجھ سے نفرت کی ہے

    پھول دوا جیسے مہکے ہیں
    کس بیمار کی صبح ہوئی ہے

    جیسے صدیاں بیت چکی ہوں
    پھر بھی آدھی رات ابھی ہے

    کیسے کٹے گی تنہا تنہا
    اتنی ساری عمر پڑی ہے

    ہم دونوں کی خوب نبھے گی
    میں بھی دکھی ہوں وہ بھی دکھی ہے

    اب غم سے کیا ناطہ توڑیں
    ظالم بچپن کا ساتھی ہے

    دل کی خاموشی پہ نہ جاؤ
    راکھ کے نیچے آگ دبی ہے
    ***

    2gvsho3 - کوئی ہاتھ نہیں خالی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,198
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: کوئی ہاتھ نہیں خالی ہے

    2gvsho3 - کوئی ہاتھ نہیں خالی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •