Results 1 to 3 of 3

Thread: زرداری اور نواز اکٹھے ہو جائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic زرداری اور نواز اکٹھے ہو جائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

    زرداری اور نواز اکٹھے ہو جائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
    484711 44328557 - زرداری اور نواز اکٹھے ہو جائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے زرداری اور شریف فیملی کو نہیں چھوڑیں گے، خود کو بچانے کیلئے آج دونوں اکٹھے ہوگئے، چوری چھپانے کیلئے ٹرین مارچ کیا گیا، سندھ کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ میں باہر چلا گیا۔

    گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت دیوالیہ ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد آمدن میں نمایاں کمی ہوئی، قومیں غریب نہیں ہوتی، کرپشن مقروض کر دیتی ہے، جب میں بڑا ہو رہا تھا پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان کو بے دردی سے لوٹا گیا، پاکستان کو ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود دینا پڑ رہا ہے، مجموعی محصولات کا نصف قرضوں کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ اندرون سندھ میں غربت کی وجہ کرپشن ہے، نائجیریا اور کانگو جیسے ممالک کرپشن کی وجہ سے غریب ہے، سندھ کی زمین زرخیز ہے، کیا وجہ ہے اندرون سندھ میں سارے پاکستان سے زیادہ غربت ہے۔ انہوں نے کہا کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، سب سے زیادہ گیس سندھ سے نکلتی ہے، گھوٹکی میں گیس کے 250 کنویں موجود ہیں، سندھ کی 70 فیصد گیس گھوٹکی سے حاصل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کرپشن پر لوگوں سے حساب مانگا جا رہا ہے تو جمہوریت خطرے میں آگئی، نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں، عوام کا پیسا واپس کر دیں ہم آپ کو چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا آپ نے دھرنا دینا ہے تو ہم آپ کو کنٹینر دیں گے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے، سندھ جب بھی آیا سندھ کو پیچھے جاتے دیکھا، سندھ کی سیاسی خاتون کے دبئی میں پانچ گھر نکلے ہیں، ہم نے سندھ کے لوگوں کا خوف ختم کرنا ہے۔
    2gvsho3 - زرداری اور نواز اکٹھے ہو جائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: زرداری اور نواز اکٹھے ہو جائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے: وزیراع

    2gvsho3 - زرداری اور نواز اکٹھے ہو جائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: زرداری اور نواز اکٹھے ہو جائیں پھر بھی نہیں چھوڑیں گے: وزیراع

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •