Results 1 to 2 of 2

Thread: امریکا کے ریسلر صدر ابراہم لنکن ریسلنگ چیمپئن بھی رہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel امریکا کے ریسلر صدر ابراہم لنکن ریسلنگ چیمپئن بھی رہے

    امریکا کے ریسلر صدر ابراہم لنکن ریسلنگ چیمپئن بھی رہے
    بوب ڈِلنجر
    اٹھارہویں صدی تک ریسلنگ امریکا میں ایک مقبول کھیل بن چکا تھا۔ جسمانی مقابلے کے اس کھیل کو تمام طبقات کے مرد کھیلا کرتے تھے۔ مقبولیت کے لحاظ سے باکسنگ انیسویں صدی تک اس کے ہم پلہ نہ ہو پائی۔ ریسلنگ میں مہارت اور شہرت حاصل کرنے والوں میں بہت سے امریکی صدور بھی شامل ہیں۔ جارج واشنگٹن کو اس سے دلچسپی تھی اور انہوں نے ورجینیا میں ریسلنگ کے ایک سٹائل ’’کالر اینڈ ایلبو‘‘ کی چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔ یہاں تک کہ 47 برس کی عمر میں، صدر بننے سے قبل، واشنگٹن ایک مقابلے میں سات ریسلرز کو ہرانے میں کامیاب ہوئے۔ ان میں بڑے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ صدر اینڈریو جیکسن اور زکوری ٹیلر بھی ریسلنگ کے مقبول کھلاڑی تھے۔ ابراہم لنکن چھ فٹ چار انچ لمبے تھے اور سخت جان مانے جاتے تھے۔ ان کے ریسلنگ چیمپئن ہونے کے بارے میں کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔ ابراہم لنکن کی عمر 1830ء میں 21 برس تھی اور وہ اپنی کاونٹی ایلینوئس میں ریسلنگ چیمپئن تھے۔ ابراہم لنکن اس وقت ایک سٹور میں کام کرتے تھے اور ان کا ایک مشہور مقابلہ جیک آرم سٹرانگ سے ہوا تھا۔ وہ بھی کاونٹی چیمپئن رہے تھے۔ مقابلے میں لنکن نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ مقابلے کے دوران آرم سٹرانگ نے فاؤل کیے جس پر لنکن کو غصہ آگیا اور انہیں نیچے پٹخ دیا۔ دو سال بعد لنکن ایک فوجی یونٹ کے ریسلر سے پہلی بار کوئی مقابلہ ہارے۔ ابراہم لنکن نے 300 کے قریب مقابلوں میں حصہ لیا اور سوائے ایک کے سب میں کامیاب ٹھہرے۔ابراہم لنکن کو ’’نیشنل ریسلنگ ہال آف فیم‘‘ کا اعزاز بھی دیا گیا۔ بطور نوجوان اپنے لمبے اعضا اور جوشیلے کھیل کی وجہ سے وہ مخالف کو قابو کر لیتے۔ اس طرح وہ یکے بعد دیگرے مقابلے جیتتے چلے گئے۔ اینڈریو جانسن، الیسس ایس گرانٹ، چیسٹر اے ارتھر اور تھیوڈور روز ویلٹ بھی ریسلنگ سے شغف رکھتے تھے۔ روزویلٹ جسمانی مشقت کے دل دادہ تھے اور بطور گورنر نیویارک باقاعدگی سے ریسلنگ کی مشق کیا کرتے تھے۔ امریکی صدور میں سب سے وزنی ولیم ہاورڈ ٹافٹ ییل یونیورسٹی میں ہیوی ویٹ ریسلنگ چیمپئن رہے۔ امریکی صدر کیلون کولج کے والد کے مطابق نوعمری میں وہ ایک اچھا ریسلر بننے کی جانب گامزن تھا لیکن 14 برس کی عمر میں انہوں نے بڑے شہر کا وکیل بننے کا خواب دیکھنا شروع کر دیا تھا۔ ابراہم لنکن جیسے ریسلر ’’کلر اینڈ ایلبو‘‘ سٹائل تک محدود نہ رہے بلکہ فری سٹائل کو بھی اختیار کیا۔ انیسویںصدی کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکا میں ہونے والے میلوں ٹھیلوں میں یہ ایک مقبول کھیل تھا۔ آئر لینڈ سے امریکا آنے والے تارکین وطن کی وجہ سے ’’کالر اینڈ ایلبو‘‘ سٹائل میں مزید نفاست آئی۔ امریکی خانہ جنگی کے بعد فری سٹائل ریسلنگ ایک علیحدہ کھیل کے طور پر ملک بھر میں پھیل گئی۔ انیسویں صدی میں پروفیشنل ریسلنگ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا تاہم اس دور کی پروفیشنل ریسلنگ آج کل ٹیلی ویژن پر دکھائی دینے والی ریسلنگ سے خاصی مختلف تھی۔ 1880ء کی دہائی میں ریسلنگ کے میچز جمناسٹک اور باکسنگ کے ساتھ اتھلیٹک کلبوں میں ہوا کرتے تھے۔ اس کا قومی سطح پر پہلا مقابلہ 1887ء میں ہوا۔ اگلے برس امیچور اتھلیٹک یونین نے پہلا قومی ٹورنامنٹ کرایا جسے امریکی ریسلنگ کی گورننگ باڈی تسلیم کر لیا گیا۔پہلا کالج سٹوڈنٹ اتھلیٹ، جو قومی چیمپئن شپ جیتا، ونچسٹر اوس گڈ تھا۔ وہ یونیورسٹی آف پنسلوینیا میں فٹ بال کا کھلاڑی تھا اور 1895ء میں امیچور اتھلیٹک یونین ہیوی ویٹ چیمپئن بنا۔ بیسویں صدی سے قبل امریکا میں تعلیمی اداروں کے برعکس ریسلنگ پر آزاد اتھلیٹک کلبوں کا غلبہ رہا۔ معروف اتھلیٹ کلب جن میں ریسلنگ کی ٹیمیں شامل تھیں نیشنل ٹرنویرین آف نیوآرک نیوجرسی، شویلکل نیوی اتھلیٹک کلب، سینٹ جارجز اتھلیٹک کلب، شکاگو سنٹرل وائی ایم سی اے، دی اولمپک کلب آف سان فرانسسکو و دیگر تھے۔ نیشنل ٹرنویرین سے جارج نیوکولاس مینہرٹ جیسے معروف ریسلر پیدا ہوئے جو چھ بار چیمپئن بنے ۔ وہ 1902ء سے 1908ء کے دوران 100 سے زائد مقابلوں میں سے صرف ایک بار ہارے۔ اگرچہ ان دنوں کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ریسلنگ کی تربیت کا اہتمام نہیں تھا، اس کے باوجود ریسلنگ کے مقابلوں میں سیکڑوں شائقین ہوا کرتے تھے۔ وقت کے ساتھ شہروں کی نمو، صنعت کاری اور کھیلوں کے مقامات کی قربت نے ریسلنگ کی مقبولیت کو بڑھا دیا۔ (ترجمہ: رضوان عطا) ٭…٭…٭

    2gvsho3 - امریکا کے ریسلر صدر ابراہم لنکن ریسلنگ چیمپئن بھی رہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: امریکا کے ریسلر صدر ابراہم لنکن ریسلنگ چیمپئن بھی رہے

    2gvsho3 - امریکا کے ریسلر صدر ابراہم لنکن ریسلنگ چیمپئن بھی رہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •