Results 1 to 2 of 2

Thread: میں جی رہا ہوں صرف ترے اعتبار تک

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 میں جی رہا ہوں صرف ترے اعتبار تک


    میں جی رہا ہوں صرف ترے اعتبار تک
    اب آ گئی ہے بات ترے اختیار تک

    کس نے کہا تھا اتنی محبت کے واسطے
    تُو نے تو چھُو لیا ہے دلِ بے قرار تک

    تُو آج آ، کہ موت کے بعد آ، یہ تُجھ پہ ہے
    آنکھیں مری کھلی ہیں ترے انتظار تک

    منسوب ہو گئے تری آنکھوں کے کیف سے
    چڑھتے نشے سے لے کے اُترتے خمار تک

    رخصت کے بعد کا بھی سماں ختم ہو چکا
    باقی نہیں ہے اب تو ہوا میں غبار تک

    تیری تمام وعدہ خلافی کے باوجود
    میں نے تو کر لیا ہے ترا اعتبار تک

    وعدے جو ٹوٹتے ہیں، وہ قسمت میں ہیں عدیم
    لکھے ہوئے ہیں بخت میں قول و قرار تک


    2gvsho3 - میں جی رہا ہوں صرف ترے اعتبار تک

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: میں جی رہا ہوں صرف ترے اعتبار تک

    2gvsho3 - میں جی رہا ہوں صرف ترے اعتبار تک

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •