Results 1 to 2 of 2

Thread: جب ذرا تیز ہوا ہوتی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 جب ذرا تیز ہوا ہوتی ہے


    جب ذرا تیز ہوا ہوتی ہے
    کیسی سنسان فضا ہوتی ہے
    ہم نے دیکھے ہیں وہ سنّاٹے بھی
    جب ہر اک سانس صدا ہوتی ہے
    دل کا یہ حال ہوا تیرے بعد
    جیسے ویران سرا ہوتی ہے
    رونا آتا ہے ہمیں بھی لیکن
    اس میں توہینِ وفا ہوتی ہے
    منہ اندھیرے کبھی اُٹھ کردیکھو
    کیا تروتازہ ہوا ہوتی ہے
    اجنبی دھیان کی ہر موج کے ساتھ
    کس قدر تیز ہوا ہوتی ہے
    غم کی بے نور گزر گاہوں میں
    اک کرن ذوق فزا ہوتی ہے
    غمگسارِ سفرِ راہِ وفا
    مژۂ آبلہ پا ہوتی ہے
    گلشنِ فکر کی منہ بند کلی
    شبِ مہتاب میں وا ہوتی ہے
    جب نکلتی ہے نگارِ شبِ غم
    منہ پہ شبنم کی ردا ہوتی ہے
    حادثہ ہے کہ خزاں سے پہلے
    بوئے گل ، گل سے جدا ہوتی ہے
    اک نیا دور جنم لیتا ہے
    ایک تہذیب فنا ہوتی ہے
    جب کوئی غم نہیں+ہوتا ناصرؔ
    بے کلی دل کی سوا ہوتی ہے



    2gvsho3 - جب ذرا تیز ہوا ہوتی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جب ذرا تیز ہوا ہوتی ہے

    2gvsho3 - جب ذرا تیز ہوا ہوتی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •