Results 1 to 2 of 2

Thread: دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی


    دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی
    کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی
    شور برپا ہے خانۂ دل میں
    کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
    بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
    جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
    تو شریکِ سخن نہیں ہے تو کیا
    ہم سخن تیری خامشی ہے ابھی
    یاد کے بے نشاں جزیروں سے
    تیری آواز آرہی ہے ابھی
    شہر کی بے چراغ گلیوں میں
    زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی
    سو گئے لوگ اس حویلی کے
    ایک کھڑکی مگر کھلی ہے ابھی
    تم تو یارو ابھی سے اٹھ بیٹھے
    شہر کی رات جاگتی ہے ابھی
    وقت اچھا بھی آئے گا ناصرؔ
    غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی




    2gvsho3 - دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی

    2gvsho3 - دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •